Subscribe For Free Updates!

Thursday 26 June 2014

How To Fix Blue Stack Graphic Card Error


bluestacks-graphics-error

بلیو اسٹیکس جو کہ اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر چلانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، کی انسٹالیشن اکثر و بیشتر نہیں ہوپاتی اور صارفین سمجھتے ہیں کہ یہ ایپلی کیشن ہی بے کارہے، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اس کی انسٹالیشن کے دوران جو سب سے زیادہ ایرر واقع ہوتا ہے وہ یہ ہے:

Bluestacks currently doesn’t recognize your graphic card.It is possible your graphic drivers may need to be updated, Please update them and try installing again.
بلیو اسٹیکس کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں ایک بہترین گرافکس کارڈ اور اچھی خاصی میموری نصب ہو۔ اگر اسے میموری ’’پی‘‘ جانے والی ایپلی کیشن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس کی ویب سائٹ پر موجود ڈاکیومنٹس کے مطابق اسے چلانے کے لئے کم از کم 2 گیگا بائٹس کی میموری موجود ہونی چاہئے لیکن اس سے جتنی زیادہ ہوگی، بلیو اسٹیکس اتنا بہتر چلے گا۔
گرافکس کارڈ کے حوالے سے ظاہر ہونے والے اس ایرر کی سب سے بڑی وجہ گرافکس کارڈ کے ڈرائیور کا اپ ڈیٹ نہ ہونا ہے۔ گرافکس کارڈ کے دو مختلف موڈ ہوتے ہیں۔ ایک Direct 3D اور دوسرا OpenGL ۔ اول الذّکر مائیکروسافٹ کا لائسنس یافتہ گرافکس سسٹم ہے جبکہ دوسرے کا انتظام کمپنیز کے ایک کنسورشیم کے پاس ہے۔ جب آپ ونڈوز اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو ڈائریکٹ تھری ڈی کی اپ ڈیٹس تو انسٹال ہوجاتی ہیں لیکن اوپن جی ایل کی اپ ڈیٹس نہیں ہوتیں۔ یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ چونکہ ونڈوز سیون اور ایٹ میں گرافکس کارڈ کے ڈرائیور کی غیر موجودگی میں بھی گرافکس خاصی عمدہ نظر آتی ہے، اس لئے اکثر صارفین گرافکس کا ڈرائیور انسٹال ہی نہیں کرتے یا پرانا ورژن ہی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ بلیو اسٹیکس اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کو چلانے کے لئے اوپن جی ایل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اس لئے ڈرائیوز کا اپ ڈیٹ ہونا بے حد ضروری ہے۔
لہٰذا اس ایرر کے ظاہر ہونے پر سب سے پہلے آپ کو گرافکس کارڈ کا updated ڈرائیور تلاش کرنا ہے۔ اس کے لئے دو طریقے ہیں۔ اول ونڈوز اپ ڈیٹ چلائیں اور دوم گرافکس کارڈ بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ سے تازہ ترین ڈرائیور ڈائون لوڈ کرلیں۔
ڈرائیور ڈائون لوڈ اور انسٹال کرنے کے بعد بلیو اسٹیکس کی انسٹالیشن ایک بار پھر چلائیں۔ اگر آپ اسے لیپ ٹاپ پر انسٹال کررہے ہیں تو لیپ ٹاپ کو چارجنگ پر لگا کراس کی پرفارمنس کو ہائی کردیں۔ اس طرح لیپ ٹاپ اپنی زیادہ سے زیادہ قوت کے ساتھ کام کرے گا۔ اگر آپ ایک پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کررہے ہیں تو ممکن ہے کہ بلیو اسٹیکس کو درکار اوپن جی ایل اے پی آئی (APIs) کو آپ کا گرافکس کارڈ سپورٹ ہی نہ کرتا ہو۔ ایسی صورت میں کوئی حل ممکن نہیں۔ آپ کو گرافکس کارڈ تبدیل کرنا ہی ہوگا۔
بلیو اسٹیکس اگر انسٹال نہیں ہوپاتا تو اس میں ناکام ہونے والے آپ پہلے شخص نہیں ہوں گے۔ اس ایپلی کیشن کے بارے میں عمومی رائے منفی ہی ہے۔ سافٹ ویئر پر تبصرہ کرنے والی ویب سائٹس نے اس کی ریٹنگ کافی کم رکھی ہے۔ اس کے فوائد کم ہیں لیکن استعمال کے لئے درکار ریسورسز بہت زیادہ۔ نیز یہ زیادہ مستحکم بھی نہیں۔ بے ہنگم گرافکس، سست رفتاری اور انسٹالیشن کے بعد لوڈنگ پر فریز ہوجانا اس کے عام مسائل ہیں۔
عام ویڈیو گیم جیسے اینگری برڈز وغیرہ تو اس پر کھیلے جاسکتے ہیں، لیکن اس پر تمام اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز چل بھی نہیں پاتیں جس سے اس کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں۔ ممکن ہے مستقبل میں اس کا بہتر اور مستحکم ورژن جاری کیا جائے جس میں یہ مسائل نہ ہوں

Socializer Widget By Problems With Solutions
SOCIALIZE IT →
FOLLOW US →
SHARE IT →

1 comments :

  1. I Want to use this medium to appreciate an online ghost hacker, after being ripped off my money he helped me find my cheating lover and helped me hacked his WHATSAPP, GMAIL, kik and all his social media platforms and i got to know that he has being cheating on me and in less than 24 hours he helped me out with everything, hacking setting is trust worthy, contact him via: hackingsetting50@gmail.com

    ReplyDelete

If you have any doubts please let me know!